قصور،ڈی سی او نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

جمعہ 9 جنوری 2015 21:05

قصور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء ) ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ اور ایم این اے وسیم اختر شیخ نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر انجم جمال ،ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر و انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالد،اے ایم ایس ڈاکٹر رانا پرویز اقبال ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان صادق ، ڈپٹی نرسنگ سپریٹنڈنٹ مسرت مجید ،ڈی او سول ویلفیئر عباد علی جتالہ ، ڈاکٹر ضیاء الرحمن ، ڈاکٹر شفیق احمد شیخ ، صحافیوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او عدنان ارشد او لکھ اور ایم این اے وسیم اختر شیخ نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تراقدامات ہنگامی بنیادوں پر کر رہی ہے تا کہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے ،انسداد پولیو مہم ٹیموں کو تمام سہولتیں دی جائینگی تا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا سکیں ۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران غفلت ، سستی اور نااہلی کے مرتکب افسران و اہلکاران کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔

ڈی سی او نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ 12جنوری سے 14جنوری تک جاری رہنے والی پولیو مہم کی کامیابی کیلئے مزید محنت ، لگن اور جذبے سے کام کریں تا کہ ضلع بھر میں مقررہ ٹارگٹ کو 100فیصد مکمل کیا جائے اور کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔اس موقع پر انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالدنے بتایا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں5لاکھ64ہزار973پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر1216ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :