سیرت نبوی سے رہنمائی نہ لینے کی وجہ سے دہشتگردی کو فروغ ملا ہے، جماعة الدعوة پاکستان

منہج نبوی پر عمل کے بدولت ہی ملک میں امن و امان قائم کیا جاسکتا ہے،موجودہ دور میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کے لیے تعلیمات نبوی سے رہنمائی لینا ناگزیر ہو چکا ہے ،فرقہ واریت اور گروہ بندیوں سے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر کر رہ گیا ہے، پروفیسر عبدالرحمن مکی و دیگر کا خطبہ جمعہ

جمعہ 9 جنوری 2015 21:10

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) علمائے کرام نے کہاہے کہ سیرت نبوی سے رہنمائی نہ لینے کی وجہ سے دہشت گردی کو فروغ ملا ہے، بھارت ملک میں تخریب کاری کے علاوہ مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہا ہے،منہج نبوی پر عمل کے بدولت ہی ملک میں امن و امان قائم کیا جاسکتا ہے،موجودہ دور میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کے لیے تعلیمات نبوی سے رہنمائی لینا ناگزیر ہو چکا ہے ،فرقہ واریت اور گروہ بندیوں سے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر کر رہ گیا ہے، ہمیں اتحاد کا درس عام کرنے کی ضرورت ہے، جماعة الدعوة پاکستان کی اپیل پر پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی سمیت دیگر علمائے کرام نے سیرت النبی کوخطبہ جمعہ کا موضوع بنایا۔

تفصیلات کے مطابق جماعة الدعوة کے تحت آج مختلف علماء کرام نے سیر ت النبی ﷺ کو خطبہ جمعہ کا موضوع بنایا سیرت النبی ﷺ کے موضوع سے خطاب کرتے ہوئے سیرت نبوی سے رہنمائی نہ لینے کی وجہ سے دہشت گردی کو فروغ ملا ہے، بھارت ملک میں تخریب کاری کے علاوہ مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہا ہے،منہج نبوی پر عمل کے بدولت ہی ملک میں امن و امان قائم کیا جاسکتا ہے،موجودہ دور میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کے لیے تعلیمات نبوی سے رہنمائی لینا ناگزیر ہو چکا ہے جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکز میں نماز جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ اسلام صرف پتیاں نچھاور کرنے کا نام نہیں بلکہ عمل کا دین ہے انسان کو اللہ رب العزت نے اشرف المخلوقات بنایا اسلام میں غلو سے منع کیا گیا ہے نبی کریم ﷺ تعلیمات نبوی کو ترک کرنے کی وجہ سے مسلم ممالک میں دشمن قوتوں کو کھل کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

(جاری ہے)

سرحدی علاقوں پر بھارت کی جانب سے باربار بلا اشتعال فائرنگ لمحہ فکریہ ہے۔ بھارت کی تخریبی کارروائیوں کا حل وہی ہے جو رسول اللہﷺ نے مشرکین مکہ کی شرانگیزیوں کے خلاف اختیار کیا تھا۔ جماعة الدعوة اسلام آباد کے امیر شفیق الرحمن نے جامع مسجد شریف آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت نبوی کو مشعل راہ بناتے ہوئے معاشرے کی اصلاح اور تربیت کی ضرورت ہے۔

صحابہ کرام نے زندگی کے ہر موڑ پر سیرت رسول کو مقدم رکھا، تو اللہ نے انہیں فتوحات سے نوازکر آدھی دنیا پر حکمرانی کا شرف بخشا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور گروہ بندیوں سے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر کر رہ گیا ہے۔ احکاماتِ الٰہیہ پر عمل کیے بغیرگمراہیوں کے یہ سلسلے ختم نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام اور حکمران اگر رسول اللہﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو دہشت گردی اور ظلم و تشدد کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ موجودہ دور میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کے لیے تعلیمات نبوی سے رہنمائی لینا ناگزیر ہو چکا ہے۔