سندھ حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان گنے کی قیمت کا تنازعہ زور پکڑ گیا،سندھ میں32 شوگر ملوں نے کام روک دیا، آئندہ پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ،
سندھ حکومت نے گنے کی فی40 کلو گرام قیمت182 روپے مقرر کی ہے، جبکہ ملز مالکان نے اسے مسترد کر کے قیمت150روپے مقرر کر نے کا مطالبہ کیا، وزارت خوراک
جمعہ 9 جنوری 2015 23:33
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) سندھ حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان گنے کی قیمت کا تنازعہ زور پکڑ گیا، جس کے باعث گنے کی آئندہ پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، سندھ میں32 شوگر ملوں نے کام روک دیا، جس کے باعث19 لاکھ ٹن پیدواری نقصان کا خدشہ ہے،تفصیلات کے مطابق سندھ میں گنے کی قیمت کا معاملہ مزید گھمبیر اور بحران کی شکل اختیارکرگیا ہے۔
سندھ کے شوگر ملز مالکان اپنی مرضی کی قیمت پر گنا خریدانے کیلئے اڑگئے ہیں جبکہ اس رویے کے باعث گنے کے کاشت کار رل گئے ہیں۔سندھ کی32 شوگر ملوں نے عدالتی احکامات کو بھی ہوا میں اڑا کرگنے کی خریداری بندکررکھی ہے۔عدالت عالیہ سندھ نے گنے کا ریٹ 182روپے فی من برقرار رکھا ہے،جبکہ شوگر ملیں 155روپے فی من گنا خریدنا چاہتی ہیں۔(جاری ہے)
حکومت سندھ شوگرملز مالکان کے سامنے بس نظر آتی ہے۔
تاخیرکے باعث سندھ میں 40کروڑ من گنا پڑے پڑے سوکھ رہا ہے جس سے وزن میں کمی کے باعث کاشت کاروں کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔تنازعہ ابھی جاری ہے جبکہ سیاست دان بھی اس تنازعے میں کود پڑے ہیں۔ وزارت خوراک کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے گنے کی فی40 کلو گرام قیمت182 روپے مقرر کی ہے، جبکہ ملز مالکان نے اسے مسترد کر کے قیمت150روپے مقرر کر نے کا مطالبہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گنے کی قیمتوں کے تنازعے کا اثر آئندہ سیزن کے لئے کاشت میں تاخیر اور کاشت پر پڑے گا، کاشتکار چاول، دالیں اور سورج مکھی سمیت خریف کی دوسری فصلوں کی جانب راغب ہوجائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.