شہداد پور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں فزیو تھراپی ڈپارٹمنٹ کے انچارج عبدالغفار راجپوت نے اپنے اسسٹنٹ منان قریشی پر لاتوں اور تھپڑو کی بھرمار کردی ، اسپتال کے مریضوں میں بھگدڑ مچ گئی

دونوں ڈاکٹروں کے مابین گالم گلوچ اور سخت لفظوں کا تبادلہ

ہفتہ 10 جنوری 2015 14:03

شہداد پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) شہداد پور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں فزیو تھراپی ڈپارٹمنٹ کے انچارج عبدالغفار راجپوت نے اپنے اسسٹنٹ منان قریشی پر لاتوں اور تھپڑو کی بھرمار کردی جس کے باعث اسپتال کے مریضوں میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ دونوں ڈاکٹروں کے مابین گالم گلوچ اور سخت لفظوں کی بھرمار کی گئی۔

(جاری ہے)

اطلاع پر دونوں کے حمایتی پہنچ گئے جن کے ساتھ بھی سخت جملوں کی بھرمار ہوتی رہی۔ اطلاع پر شہداد پور پولیس موقع پر پہنچ کر مزید نقصان سے دونوں اطراف بچایا گیا۔ دوسری جانب واقعہ کی اطلاع پر ڈائریکٹر سمس نے نواب شاہ سے شہداد پور پہنچ کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔