کراچی، گنے کے کاشتکاروں کا شوگر ملز کیخلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

ہفتہ 10 جنوری 2015 14:57

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) سندھ میں کاشتکاروں نے گنے کی 182 روپے فی من قیمت نہ ملنے تک شوگر ملز کیخلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

نائب صدر آباد گار بورڈ ذوالفقار یوسفانی نے شوگر ملز کی جانب سے کرشنگ میں تاخیر اور گنے کی قیمت 182 کے بجائے 155 روپے دیئے جانے سے کاشتکار وں کو نقصان ہوا ہے اس لئے احتجاج جاری رہیگا۔ شوگر ملز نے ہڑتال ختم کے بعد سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک گنے کے نرخ 155 روپے ہی دیئے جانے کا اعلان کیا ہوا ہے ، آباد گاروں کا کہنا ہے کہ شوگر ملرز کا مقابلہ عدالت میں اور سڑکوں پر احتجاج سے کیا جائیگا۔ گنے کے کاشتکاروں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ گنے کی مقررہ امدادی قیمت 182 روپے پر عمل درآمد کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :