جنوبی کوریا‘ 10منزلہ اپارٹمنٹ میں آتشزدگی‘ 3 افراد ہلاک‘ 100 سے زائد جھلس کر زخمی

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:14

سیئول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) جنوبی کوریا میں ایک 10منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث 3 افراد ہلاک‘100 سے زائد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ سیئول کے علاقہ یووی جیونگبو میں واقع 10منزلہ عمارت میں اچانک آتشزدگی کے باعث 3 افراد جھلس کر ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار میں آتشزدگی کے باعث لگی ہے۔ کار میں آگ لگنے کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہوسکا۔