وزیراعلی سندھ کی شوگرملزکوکرشنگ شروع کرنے کی ہدایت

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) وزیراعلی سندھ نے شوگرملزکوکرشنگ شروع کرنے کی ہدایت کر دی، گنے کے کاشتکارو ں نے دھمکی دی ہے کہ تین دن میں چینی کی پیداوار شروع نہ کی گئی تو صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سندھ آباد گاربورڈ کے نائب چئیرمین سید محمد نواز شاہ کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے تین دن میں چینی کی پیداوار شروع نہ کی تو صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کا پیداواری عمل معطل ہونے سے سوا لاکھ افراد کا روزگار متاثر ہوا۔ دوسری جانب صوبے میں تیس سے زائد شوگر ملز اچانک بند کردی گئی ہیں۔ ملز مالکان کا مطالبہ ہے کہ حکومت گنے کی موجودہ امدادی قیمت 182 روپے فی چالیس کلوگرام میں کمی کرے، یا چینی کی پیداواری لاگت پر سبسڈی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :