خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے ڈاکٹرز کاکارنامہ، آپریشن کے بعد مریضہ کے پیٹ میں تولیہ بھول گئے،8 ماہ بعد درشروع ہونے پر ایل آرایچ منتقل ،دوربارہ آپریشن کیاجائیگا،صوبائی حکومت نے ڈاکٹرکیخلاف کاروائی کی ہدایت کردی

ہفتہ 10 جنوری 2015 21:04

خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے ڈاکٹرز کاکارنامہ، آپریشن کے بعد مریضہ کے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے ڈاکٹروں نے گردے سے پتھری نکالنے کیلئے کئے گئے آپریشن کے بعد مریضہ کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ ا،آٹھ ماہ بعد درشروع ہونے پر دوربارہ ایل آرایچ منتقل کیاگیا ہے،جہاں پر دوربارہ آپریشن کیاجائیگاصوبائی حکومت نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے ملوث ڈاکٹرکے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے ڈاکٹر اعجاز نے کالاکلے چمکنی کی رہائشی شمس الرحمن کی بیوی کا آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

گردے سے پتھری نکالنے کیلئے کئے گئے آپریشن کے بعد ڈاکٹر نے مریضہ کے پیٹ سے تولیہ نکالنا ہی بھول گئے۔ مریضہ کے شوہر شمس الرحمان کے مطابق مریضہ کو درد کی شکایت کے بعد اس کا ایکسرے کیا گیا جس کے بعد پیٹ میں تولیہ کی مودگی کا انکشاف ہوا۔

مریضہ کے شوہر کے مطابق ڈاکٹر نے غلطی تسلیم کرنے کی بجائے دھمکیاں دینے شروع کردی ۔تاہم جب میڈیا نے اس خبر کونشر کیا تومریضہ کوایل آرایچ میں داخل کرواکے پیرکے روزدوبارہ آپریشن کرنے کی یقینی دہانی کرادی ہے،ڈاکٹراعجاز نے آٹھ ماہ قبل آپریشن کرایاتھا۔ادھر صوبائی وزیرصحت شہرام خان ترکئی نے واقع کانوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ۔

متعلقہ عنوان :