ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز مریضوں کو علاج معالجے کی فراہمی کے لئے فعال کردار ادا کریں ،ڈپٹی کمشنر خضدار

ہفتہ 10 جنوری 2015 21:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء )ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے ہیڈ کوارٹر ہسپتال خضدار کا دورہ کیا اور علاج معالجہ وادویات کی فراہمی، زیر تعمیر منصوبوں اور صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہاکہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز مریضوں کو علاج معالجے کی فراہمی کے لئے فعال کردار ادا کریں ۔

ہسپتال میں آنے والے مریض انتہائی غریب اوردوردراز کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جن کے پاس علاج کی سکت نہیں ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ ان غریب مریضوں کو ریلیف دیکر ان کا علاج کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ صفائی کی صورتحال کا ایم ایس از خود نگرانی کریں ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے ہسپتال میں زیر تعمیر منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور گورنمنٹ کنٹریکٹرز کو تاکید کی کہ وہ ان منصوبوں کو جلد مکمل کریں ۔تاکہ شہری ان سے مستفید ہوسکیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے ڈاکٹر ز اور اسٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔