کوئٹہ،محکمہ صحت کا اعلامیہ

ہفتہ 10 جنوری 2015 21:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء ) محکمہ صحت حکومت بلوچستان (اسٹیبلیشمنٹ سیکشن۔1) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں ٹیر ٹیئری کیئر ہسپتالوں کے معاملات کی دیکھ بھال کے لئے ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئرمین صوبائی وزیر صحت بلوچستان اور چیئرمین صوبائی سیکریٹری صحت ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں ایم ایس سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ، ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کوئٹہ ، ایم ایس فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کوئٹہ، ایم ایس ہیلپرز آئی ہسپتال کوئٹہ، ایم ایس شہید بے نظیر بھٹو ہسپتال کوئٹہ ہوں گے جبکہ کمیٹی کے سیکریٹری کے فرائض ڈپٹی سیکریٹری (جنرل) محکمہ صحت حکومت بلوچستان سرانجام دیں گے۔