کندھ کوٹ: ہندوبیوپاریوں کی دومیڈیکل اسٹوروں سمیت چاردکانوں میں رکھی رقم ادویات سمیت دیگر سامان چور لے گئے

ہفتہ 10 جنوری 2015 21:54

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء)کندھ کوٹ شہر کی دل گھنٹہ گھر چوک پر ہندوبیوپاریوں کی دومیڈیکل اسٹوروں سمیت چاردکانوں میں رکھی رقم ادویات سمیت دیگر سامان دکانوں کی چھتیں توڑ کرلے گئے میڈیکل اسٹورمالکان دیپک کمار،راج کمار،الیکٹرک شاپ کے مالک سشپال داس دیسی گھی کے دکاندار بلراج سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکے دکانوں کی چھتیں توڑکر لاکھوں روپے کا سامان ادویات بجلی کی تاریں اور لاکھوں روپے چوری کرگئے دکانداروں کے احتجاج پر پولیس نے دوچوکیداروں کوپکڑکرتھانے میں بٹھادیا شہریوں اور دکانداروں نے مطالبہ کیاکے چوری کیاگیاسامان اوررقم برآمد کرکے چوروں کو سزادی جائے۔