باکسنگ لیجنڈ محمدعلی مکمل صحت یابی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل

72سالہ محمد علی مکمل طورپر صحت یاب ہوچکے ہیں اور اپنی73ویں سالگرہ منانے کے لیے پرامید ہیں، ترجمان

اتوار 11 جنوری 2015 13:53

لوئسول( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء )باکسنگ لیجنڈ محمد علی کو ایک ماہ کے طویل علاج کے بعد اسپتال سے گھر بھیج دیاگیا۔ سابق چمپین کو گزشتہ ماہ یورینری انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کردیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

محمد علی کے خاندانی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں گزشتہ روز اسپتال سے بھر بھیج دیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق 72سالہ محمد علی مکمل طورپر صحت یاب ہوچکے ہیں اور اپنی73ویں سالگرہ منانے کے لیے پرامید ہیں۔ واضح رہے محمد علی اسے قبل نمونیے کی شکایت پر امریکا کے مقامی اسپتال میں داخل ہوگئے تھے لیکن ڈاکٹروں نے انھیں یورینری انفکیشن تشخیص کی تھی۔