مظفر آباد سرلی سیکٹر کے قریب مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق 4 زخمی

صدر اور ورزیر اعظم آزاد کشمیر کی مذمت  زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت

اتوار 11 جنوری 2015 14:50

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے علاقے سرلی سیکٹر کے قریب مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سرلی سیکٹر سے مظفر آباد آنے والی مسافر جیپ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے دوسری جانب صدر آزاد کشمیر کے صدر سر دار محمد یعقوب خان اور وزیر اعظم چوہدری عبد المجید نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :