سال 2015ء کی پہلی تین روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی ل

اتوار 11 جنوری 2015 17:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) ضلعی انتظامیہ لاہور سال 2015ء کی پہلی تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج پیر سے کرے گی جسکے لئے تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔پولیو مہم میں حصّہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ان کی ٹاؤن کی سطح پر ٹریننگ کو بھی مکمل کروا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے مزید بتایا کہ پولیو مہم میں4126پولیو کی ٹیمیں حصّہ لیں گی جبکہ15لاکھ70ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ کہ تین روزہ پولیو مہم میں کسی بھی سکول کے سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی ہے بلکہ جن افراد کی پولیومہم میں ڈیوٹی لگائی گئی ہے ان کا سکول کی سکیورٹی سے کوئی تعلق نہ ہے۔

متعلقہ عنوان :