ملتان میں سال 2015 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 12 جنوری 2015 10:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) ضلع ملتان میں دو ہزار پندرہ کی پہلی تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ، مہم میں آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ ضلع بھر کی ایک سو پچاسی یونین کونسلوں میں سال دوہزار پندرہ کی پہلی انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

مہم میں پانچ سال سے کم عمر آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جس کے لیے محکمہ صحت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سول ڈیفنس ، پولیس اور دیگر محکموں پر مشتمل ایک ہزار آٹھ سو اسی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو بس سٹینڈ ، سرکاری ہسپتالوں ، ریلوے سٹیشن سمیت مختلف جگہوں پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں ۔

مہم کے اختتام میں باقی رہ جانے والے بچوں کو چوتھے روز بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ انسداد پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :