ملتان میں سال 2015 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 12 جنوری 2015 12:24

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء) ضلع ملتان میں 2015ء کی پہلی تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ، مہم میں آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ضلع بھر کی 185یونین کونسلوں میں سال 2015ء کی پہلی انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مہم میں پانچ سال سے کم عمر آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جس کے لیے محکمہ صحت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سول ڈیفنس ، پولیس اور دیگر محکموں پر مشتمل 1880ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو بس سٹینڈ ، سرکاری ہسپتالوں ، ریلوے سٹیشن سمیت مختلف جگہوں پر پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔

مہم کے اختتام میں باقی رہ جانے والے بچوں کو چوتھے روز بھی پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :