موذی مرض پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے‘ڈاکٹر محمد انور سکھیرا

پیر 12 جنوری 2015 15:07

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء) موذی مرض پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ڈاکٹر محمد انور سکھیرا کا پولیو ڈے کے افتتاح پر خطاب تفصیلات کے مطا بق پولیو ڈے کا آغاز آج ٹی ایچ کیو میں ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد ،اسسٹنٹ کمشنرعارف خان نیازی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد انور سکیھرانے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے قطرے پلا افتتاح کر دیا پولیو سے بچاؤ اور آگاہی کے متعلق ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر انور نے بتایا کہ پولیو مرض کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے خاتمہ کے لئے سر کاری افسران وملازمین اور شہری قومی فریضہ سمجھ کر اپنا کردار ادا کریں اور انھوں نے کہا کہ محمکہ صحت کے زیر انتظام پولیو مہم 12جنوری سے16جنوری تک مہم جاری جاری رہے گی اور ہماری ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کرتے ہوئے ڈاکٹر انور نے کہا کہ اپنے فرض میں کسی بھی قسم کی لاپروائی قابل برداشت نہیں ہو گی تمام ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں سکول،بس اسٹینڈ،گلی محلے،ہرجگہ جا کر بچوں کو قطرے پلائیں جائیں ۔

متعلقہ عنوان :