لال مسجد آپریشن‘ مسلسل فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں نے اہلیان جی سکس کو اعصابی مریض بنا دیا

اتوار 8 جولائی 2007 14:34

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار07 جولائی 2007) لال مسجد آپریشن اور مسلسل چھ دن تک لگاتار فائرنگ کے تبادلے اور دھماکوں کی آوازوں نے اہلیان جی سکس کو اعصابی مریض بنا دیا اہلیان جی سکس اور ایف سکس تک کے مکینوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن رات فائرنگ نے ہمارے بچوں وک سہما دیا ہے۔

(جاری ہے)

کرفیو کے باعث ہمارے بچے گھروں میں محبوس ہو کر رہ گئے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ معاملات کو جلد از جلد مذاکرات کے ذریعے ختم کیا جائے تاکہ ہم آزادانہ سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :