لا ہور میں با قاعدہ طور پر تین روزہ انسدادِ پو لیو مہم کا آغاز کر دیاگیا ،

پو لیو ٹیموں نے تمام یونین کو نسلز میں جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے

پیر 12 جنوری 2015 21:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء ) ضلعی انتظامیہ لا ہور نے با قاعدہ طور پر تین روزہ انسدادِ پو لیو مہم کا انعقاد کر دیا ہے اور اس ضمن میں 4126پو لیو ٹیموں نے تمام یونین کو نسلز میں جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے۔اس ضمن میں تمام ٹا ؤنز ایڈمنسٹریٹرز نے خود اپنے علا قوں میں کام کر نے والی پو لیو ٹیموں کے کام کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر تمام ٹا ؤنز میں تین روزہ انسدادِ پو لیو مہم کی تشہیر کا بندوبست بھی کیا گیا ہے جبکہ لو گوں کو پو لیو مہم کی طرف راغب کر نے کے لیے تمام ٹا ؤنز میں "دوقطرے پو لیو"کی عبارات پر مبنی خصوصی فلوٹ بھی چلا ئے گئے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے مزید کہا کہ محکمہ صحت لاہور اور ضلعی انتظامیہ15لا کھ70ہزار بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا کر اپنا ٹا رگٹ پورا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :