اسلام اور مدارس کو دہشتگردی کے مرتکب ٹھہرانے والوں نے گزشتہ 68سال سے قوم پر بدترین دہشتگردی مسلط کررکھی ہے‘ سراج الحق ،
قاتل اور ڈاکو دندناتے پھرتے ہیں ،خوف اور دہشت نے عوام کی نیند یں حرام کردی ہیں مگر حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ، اقتدار کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھنے والی وی آئی پی اور ایلیٹ کلاس غریب عوام کا ستحصال کررہی ہے ‘ امیر جماعت اسلامی کا کانفرنس سے خطاب
پیر 12 جنوری 2015 21:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت سکولوں اور کالجوں کی دیواریں اونچی کرنے اور لوگوں کو بندوق بردار چوکیدار رکھنے کا پابند بنارہی ہے مگر عوام کے تحفظ کیلئے خودکچھ کرنے کو تیار نہیں ،دہشت گردی اور بدامنی کو روکنے کیلئے حکومت نے کبھی سنجیدہ رویے کا ثبوت دیا اورنہ ایسے اقدامات کئے ہیں جن سے پتہ چلے کہ حکومت واقعی دہشت گردی روکنا چاہتی ہے ،قاتل اور ڈاکو دندناتے پھرتے ہیں ،خوف اور دہشت نے عوام کی نیند یں حرام کردی ہیں مگر حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ،حکمرانوں کا رویہ ثابت کرتا ہے کہ انہیں عوام کے اندر پائی جانے والی شدید بے چینی اور عدم تحفظ کے احساس کی ذرہ برابر پرواہ نہیں ، اسلام اور مدارس کو دہشت گردی کے مرتکب ٹھہرانے والوں نے گزشتہ 68سال سے قوم پر بدترین دہشت گردی مسلط کررکھی ہے ،لا الہ الا اللہ کے نعرہ پر وجود میں آنے والی مملکت میں ایک دن کیلئے اسلام کے عادلانہ نظام کو نافذ نہیں کیا گیا،قوم نے 35سال مارشل لاء اور باقی عرصہ جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کو بھگتا مگر ایک دن کیلئے سکون نصیب نہیں ہوا جبکہ بد امنی کا سارا الزام عوام کے صدقات پر چلنے والے مدارس کے بے ضرر طلباء پر دھر دیا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.