موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے کے باعث نزلہ اور گلے کے امراض میں اضافہ ہوا ہے ‘ شہری موسمی اثرات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ خشک سردی اور کمروں میں مسلسل ہیٹرز کے استعمال کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہو جاتا ہے، ڈ اکٹر وسیم خواجہ

پیر 12 جنوری 2015 23:00

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء ) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان ڈ اکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے کہ موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے کے باعث نزلہ اور گلے کے امراض میں اضافہ ہوا ہے ۔ شہری موسمی اثرات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ خشک سردی اور کمروں میں مسلسل ہیٹرز کے استعمال کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہو جاتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طویل خشک سردی اور کمروں میں مسلسل ہیٹرز کے استعمال کے باعث گلے کی بیماریوں ، نزلہ بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ یومیہ ایمرجنسی میں سو سے زائد مریض کے انفیکشن اور نزلہ بخار کے مرض میں مبتلا افراد کی آمد ہوتی ہے انہوں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موسمی اثرات سے بچنے کیلئے روزانہ بھاپ لیں مضر صحت دھویں سے ہر ممکن بچاؤ کریں موسمی اثرات سے بچنے کیلئے قہوے کا استعمال زیادہ سے زیدہ کیا جائے کمروں میں ہیٹرز کے مسلسل استعمال کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوجاتا ہے کمرے میں نمی کو پورا کرنے کے لئے مناسب انتظام کریں فلو اور گلے کے انفیکشن سے بچنے کیلئے مناسب احتیاطبی تدابیر اور دواؤں کا استعمال کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :