پمزسے اغواء ہونے والے نومود کے والدین سمیت دیگر 20 افراد کے خلاف تھانہ مارگلہ اور تھانہ آبپارہ میں مقدمات درج ،

مذکو رہ افراد نے مظاہرہ ختم کرنے کی یقین دھا نی کے با وجو د مظا ہر ہ کر کے کا ر سر کا ر میں مداخلت کی ، پولیس کا موقف

پیر 12 جنوری 2015 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء ) پا کستا ن انسیٹیو ٹ آ ف میڈیکل سا ئنز(پمز )سے جمعہ کے روز اغواء ہونے والے نومود کے والدین سمیت دیگر 20 افراد کے خلاف تھانہ مارگلہ اور تھانہ آبپارہ میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ، پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ نومولود کے والدین ضیاء اللہ ودیگر نے ون فائیو سے ملحقہ روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا اور پولیس کی جانب سے مظاہرہ ختم کرنے کا کہنے پر مظاہر ہ جاری رکھا گیا بلکہ مزاحمت بھی کی گئی اس لیے مقدمہ درج کیا ، ۔

(پمز ) سے جمعہ کے روز اغواء ہونے والے نومود کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے ۔ آن لائن کو حاصل معلومات کے مطابق پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) سے جمعہ کے روز اغواء ہونے والے نومود کے والدین سمیت دیگر 20 افراد کے خلاف تھانہ مارگلہ اور تھانہ آبپارہ میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،تھانہ آبپارہ کے مطابق (پمز ) سے جمعہ کے روز اغواء ہونے والے نومولود کے والدین ضیاء اللہ ودیگر نے ون فائیو سے ملحقہ روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا اور پولیس کی جانب سے مظاہرہ ختم کرنے کا کہنے پر مظاہر جاری رکھا گیا بلکہ مزاحمت بھی کی گئی جس کے تحت 20معلوم افراد جبکہ 250نامعلوم افرا دکے خلاف مقدمہ نمبر 20درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ آبپارہ نے مقدمہ میں زیر دفعہ 314,186,353لگائی ہے ۔دوسری جانب تین روز قبل پمز ہسپتال سے اغوا ء ہونے والے نومود کی بازیابی کے لیے تو کوئی اقدمات نہیں کیے جاسکے تاہم تھانہ مارگلہ کی جانب سے پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) سے جمعہ کے روز اغواء ہونے والے نومود کے والدین سمیت دیگر 20 افراد کے خلاف تھانہ مارگلہ میں بھی ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں زیر دفعہ 147,149,188,341لگائی گئی ہیں ۔

تھانہ مارگلہ پولیس کا موقف ہے کہ نومولود کے والدین کی جانب سے بازیابی کے لیے پمز ہسپتال کے سامنے مظاہرہ کرکے روڈ بلاک کی گئی جو کارسرکار میں مداخلت ہے اس پر ان کے خلاف یہ دفعات لگا ئی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) سے جمعہ کے روز اغواء ہونے والے نومود کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :