سندھ کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ بحال، کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی49 روپے 80 پیسے فی کلو ہو گئی

منگل 13 جنوری 2015 14:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) سندھ کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ بحال ہونے کے بعد کراچی ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 50 روپے سے بھی نیچے آگئی۔

(جاری ہے)

کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی دو روز کے دوران 1 روپے 70 پیسے کم ہوکر 49 روپے 80 پیسے فی کلو کی سطح پر آگئی ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سندھ کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ ایک بار پھر شروع ہوجانے کے بعد چینی کی سپلائی بہتر ہونے سے اس کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔انڈسٹری ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ میں گنے کا معیار بہتر ہے ،تقریبا 100 کلو گنے سے اوسط 11 کلو چینی تیار ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :