صحت مند خون کی دستیابی کے لئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، بشیر مہدی

منگل 13 جنوری 2015 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء)محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ صحت مند خون کی دستیابی کے لئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبے میں غیر معیاری اور غیر قانونی طور پر کام کرنے والے بلڈ بینکوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے،انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو سخت سزا ملنی چاہیے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرہ میں بیماریوں سے پاک انتقال خون یقینی بنائیں ،حکومت نے اس حوالے سے قانون سازی کا فیصلہ تو کیا مگر نئے قانون پر عمل بھی ہونا چاہیے،اگر قوانین پرعمل نہ ہوتو ایسے قوانین سے معاشرہ کو فائدہ نہیں ہوتا،اس کے علاوہ بھی کئی حوالوں سے قانون سازی کی ضرورت ہے ،اس حوالے سے مستقبل طو رپر خصوصی کمیٹی قائم کی جائے تو قانون سازی کا جائزہ لے۔