حسا س یو نین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم ۔سو فیصد بچوں کی پولیو و یکسن کا ٹارگٹ مکمل کیا جا ئیگا، کمشنر کراچی

منگل 13 جنوری 2015 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ حسا س یو نین کونسلوں میں انسداد پو لیو کی مہم میں بچوں کو پولیو ویکسن کے لئے مقررہ ٹارگٹ سو فیصد مکمل کیا جا ئے گا۔ انسداد پو لیو مہم کی کامیابی کے لئے پو لیو ٹیموں کو جانفشانی کے ساتھ قومی جذبہ سے کام کر نے کی ضرور ت ہے۔جو ڈاکٹرزا ور پو لیو ٹیموں کے ارکان غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے ۔

انھیں معطل کیا جا ئے گا اور ان کے خلاف قانونی کا رروائی کی جا ئے گی۔ وہ اپنے دفتر میں انسداد پو لیو مہم کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں عالمی ادارہ صحت اور یو نیسف کے نمائندے، اور محکمہ صحت کے افسران اورٹاؤن ہیلتھ افسران نے شر کت کی۔اجلا س میں بتا یا گیا کہ انسداد پو لیو مہم کے تحت حساس یو نین کونسلوں میں 10 جنوری سے چار روزہ مہم انسداد پو لیو مہم کے تحت صحت کیمپس پر بچوں کی پو لیو ویکسن کی جارہی ہے جس میں چار ماہ سے کم عمر بچوں کے پو لیو کے قطرے پلا ئے جا رہے ہیں جبکہ چار ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا نے کے ساتھ ساتھ انجکشن کے ذریعے ویکسن کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتا یا گیا کہ مہم کے تیسرے روز 94 فیصد ٹارگٹ حا صل ہوا۔مہم کے تیسرے روز ۔19669بچوں کی ویکسن کر نے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا 28481بچوں کی ویکسن کی گئی۔ یو نین کونسل بلدیہ او ر یو نین کونسل چشتی نگر ضلع غربی میں سو فیصد ٹارگٹ حا صل ہو ا ۔ یو نین کونس بلوچ گوٹھ میں 92 فیصد، یونین کونسل اسلامیہ کا لونی اورنگی میں90 فیصد ، یو نین کونسل سونگل میں فیصد90 اور یو نین کونسل منگھو پیر ضلع گڈاپ میں 90 فیصد ٹارگٹ حا صل ہوا ۔

جبکہ یونین کونسل گجرو میں 84 فیصد ٹارگٹ حا صل ہوا۔کمشنر نے کہا ہے کہ ٹاؤ ن ہیلتھ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ مہم کے آخری روز سو فیصد ٹارگٹ حا صل ہو اور جن یونین کو نسلوں میں ٹارگٹ مکمل نہیں ہو سکا وہا ں خصو صی توجہ اور کمیونٹی کے تعاون سے مکمل کیا جا ئے۔انھوں نے کہا کہ انسداد پو لیو مہم قومی ذمہ داری ہے ۔ اس مہم میں فرائض کی ادائیگی ایک اعلیٰ خد مت ہے ۔ جس کی کامیابی بچوں کے مستقبل اور عالمی دنیا میں ملک کے وقار سے وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :