برطانیہ،ایبولا کا شکار نرس کی حالت میں بہتری آئی ہے،ہسپتال

منگل 13 جنوری 2015 20:26

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) ایک برطانوی نرس جوسرالیون میں بطور رضا کار کام کرتے ہوئے ایبولاکاشکار ہوگئی تھی،مزید شدید علیل نہیں ہیں،یہ بات ان کا علاج کرنے والے لندن کے ہسپتال نے کہی۔لندن میں واقع رائل فری ہسپتال نے ایک بیان میں کہا کہ پاؤلین کیفرکی حالت میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں تاہم وہ ابھی تک علیحدہ وارڈ میں ہیں۔

(جاری ہے)

کیفرکی میں 29دسمبر کو گلاسکو میں مرض کی تشخیص ہوئی تھی،جس کے بعد نہیں رائل فری منتقل کیا گیا،جہاں برطانیہ میں ایبولا مریضوں کیلئے واحد آئیسولیشن وارڈ ہے۔وہ سرالیون میں برطانیہ کی جانب سے تیار کئے جانے والے ایبولا کے مرض کے علاج کیلئے سینٹر میں بطور رضاکار کام کرتے ہوئے مرض میں مبتلا ہوگئی تھیں۔عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق مغربی افریقہ میں پھوٹنے والے ایبولا وائرس سے تقریباً8300افراد ہلاک ہوچکے ہیں،گزشتہ سال دسمبر کے بعد سے 21000سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔زیادہ تر کیسز سرالیون،لائیبیریا اور گنی سے سامنے آئے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ 4جنوری کے بعد سے مجموعی طور پر838ہیلتھ کےئرسروس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ان میں495ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :