میو ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں گزشتہ سال 1012310مریضوں کا علاج کیا گیا،

میو ہسپتال کے آؤٹ ڈور اور انڈور میں63کروڑ روپے کی ادویات مریضوں کو مفت فراہم کی ،گئی،104676مریضوں کے آپریشن 19899ڈائلسز اور 18759سی ٹی سکین کئے گئے، ایم ایس

منگل 13 جنوری 2015 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر عوام الناس کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات اور سروسز کی فراہمی کے لیے سال2014ء کے دوران صوبائی دارالحکومت کے اہم اور تاریخی میو ہسپتال میں شعبہ بیرونی مریضاں کی مارننگ و ایوننگ شفٹوں میں دس لاکھ بارہ ہزار تین سو دس مریضوں کو چیک کیا گیا اسی طرح مین ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ و بچوں کی ایمرجنسی میں باالترتیب چار لاکھ چھیاسی ہزار تین سو پچیس بڑے مریضوں اور ایک لاکھ باون ہزار تین سو باسٹھ بچوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی گئیں جبکہ 32579 بچوں کو سرجری کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد نے ہسپتال میں مریضوں کو گزشتہ ایک سال کے دوران فراہم کی گئی طبی سہولتوں‘ ٹیسٹوں و دیگر سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات میں بتایا کہ 2014ء میں ایک لاکھ چار ہزار چھ سو چھیتر مریضوں کے آپریشن اور ڈریسنگ کی گئی جبکہ 18759 سی ٹی سکین‘ یورالوجی انفرالوجی کے مریضوں کے 19899ڈائیلیسنز، 87692 ای سی جی، دو لاکھ چار سو انچاس ایکسرے اور لتھوٹرپسی (Lithotripsy)کے آٹھ سو ساٹھ ٹیسٹ کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایم ایس نے بتایا کہ ہسپتال میں حکومتی ہدایت کے مطابق سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ سسٹم اور مربوط سیکنرسسٹم بنایا گیا ہے ۔