نوشہرو فیروز میں دس ماہ کے عبد العلیم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی

بدھ 14 جنوری 2015 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) نوشہرو فیروز میں دس ماہ کے عبد العلیم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والے دس ماہ کے عبدالعلیم کے ٹیسٹ کے نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد بھیجے گئے جہاں اس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

(جاری ہے)

حالیہ کیس کے بعد 2014 میں سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد 30 ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں مجموعی طور پر پولیو کیسز کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے 6 مزید کیسز ابھی تصدیق کے مراحل میں ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ بچے کو پولیو کی خصوصی مہم کے دوران تین مرتبہ قطرے پلوائے گئے تھے، تاہم اس کی ٹانگیں پولیو سے متاثر ہوچکی ہیں حکام کے مطابق فاٹا میں سب سے زیادہ 177 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، خیبر پختونخوا سے 69، سندھ سے 30، بلوچستان سے 23 جبکہ پنجاب میں پولیو کے 4 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :