فیصل آباد میں پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

بدھ 14 جنوری 2015 15:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) فیصل آباد میں پولیو ٹیم پر حملے کے دوران انچارج پولیو سرفراز کے قتل میں ملوث پانچ ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا‘ ملزمان میں آصف‘ نادر اور عمر فاروق وغیرہ شامل ہیں۔ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء کے مطابق ملزمان نے 9 دسمبر کو پولیو ٹیم پر حملہ کرکے انچارج سرفراز کو قتل کردیا تھا جبکہ اس واقعہ کے بعد پولیو ورکرز طلباء اور اساتذہ نے شہر کے مختلف مقامات پر مظاہرے کرتے ہوئے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ پولیس جب تک ٹیچر سرفراز کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کرتی اس وقت تک پولیو کے قطرے پلانے کا کام جاری نہیں رکھ سکیں گے چنانچہ اس واقعہ کے بعد وزیراعظم نے ملزموں کی گرفتاری کا فوری حکم دیا تھا اور پولیس نے اس سلسلے میں پیپلز کالونی کے ایس ایچ او عابد حسین‘ سب انسپکٹر محمد امین اور تھانہ محرر طفیل کو پولیو ورکروں کو پولیس گارڈ نہ دینے پر معطل کردیا تھا اب پولیس نے گذشتہ دنوں جڑانوالہ اور مدینہ ٹاؤن فلیٹ نمبر 213 میں چھاپہ مار کر ملزموں کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء کو معلوم ہوا ہے کہ سرفراز کو قتل کرنے والے ملزمان کی ذاتی رنجش تھی۔ مقتول کے بیٹے کی شادی ایک امریکی خاتون سے ہوئی تھی اور خاتون کا باپ مقتول کے بیٹے سے طلاق لینا چاہتا تھا اسلئے ملزمان نے مقتول پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی مگر ناکامی پر انہوں نے فائرنگ کرکے سرفراز کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کو ایک سیاسی جماعت کے اہم راہنماء نے پناہ دے رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :