وزارت تجارت کا سندھ میں شوگرملزکیلئے چینی کی برآمدات پرچھوٹ اورسبسڈی بڑھانے کا فیصلہ

بدھ 14 جنوری 2015 16:02

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) وزارت تجارت نے سندھ میں گنے کی قیمت پر تنازع کے بعد شوگر ملز کیلئے ساڑھے 6لاکھ ٹن چینی کی برآمدات پر چھوٹ اور سبسڈی بڑھانے کا فیصلہ کر لیاجس کی حتمی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائیگی۔

(جاری ہے)

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ ماہ شوگر ملز کیلئے 182روپے فی 40کلوگرام گنے کی قیمت ممکن بنانے کیلئے ساڑھے 6ارب روپے کی منظوری دی تھی، تاہم شوگر ملز مالکان نے مقررہ قیمت پر گنے کی خریداری سے انکار کر دیا اور کرشنگ روک دی، تاہم صوبائی حکوت کی مداخلت کے بعد کرشنگ کا عمل دوبارہ شروع تو ہوگیا لیکن ملز مالکان مقررہ قیمتوں پر ادائیگی سے انکاری ہیں جس کے بعد وزیر تجارت نے شوگر ملز کیلئے مالی امداد میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حتمی منظوری ای سی سی کے اجلاس میں متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :