غریب بے سہارا ،مستحق مریضوں سے ظلم کرنے والی ڈاکٹر مافیا اور پرائیوٹ میڈیکل سینٹروں کی گردن توڑ فیسوں کے خلاف احتجاج

بدھ 14 جنوری 2015 20:55

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) سرکاری اسپتالوں کو کرپشن کا اڈا بنانے والے ایم ایس اور وی سی کے علاوہ غریب بے سہارا ،مستحق مریضوں سے ظلم کرنے والی ڈاکٹر مافیا اور پرائیوٹ میڈیکل سینٹروں کی گردن توڑ فیسوں کے خلاف سندھ نیشنل پارٹی کی جانب سے مظاہرہ اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ، ایس این پی کی جانب سے شہر کی مختلف شاہراؤں پر گشت کے بعد پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا جس کی قیادت ایس این پی کے ضلعی رہنماؤں نے کی، اس موقعے پر مذکورہ رہنماؤں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بد عنوانی اور کرپشن کے باعث تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں ، محکمہ صحت جو زندگی کی ضمانت دیتا ہے اس کو ڈاکٹر مافیا کے کرتوتوں نے ختم کردیا ہے ، لاڑکانہ کی سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں مل رہااور اس چیز کا اعتراف ڈی سی لاڑکانہ اور کمشنر لاڑکانہ نے بھی کیا ہے کہ انتظامی لاپرواہی کے باعث لاڑکانہ کی سرکار ی اسپتالیں بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ، انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف ہائے کورٹ سندھ سے اپیل کی کہ لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے ایم ایس اور شھید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے وی سی نے سیاسی حمایت سے جو کرپشن کی بازار گرم کی ہوئی ہے اس کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرا کر کرپشن میں ملوث عناصروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ڈاکٹرکے روپ میں قصائی کا کردار ادا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ،بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :