نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پر ویز مشرف پر فرد جرم عائد ،
عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ کی عدم تشکیل پر برہمی کا اظہار ، آئندہ سماعت پر ڈی جی صحت بلوچستان کو طلب
بدھ 14 جنوری 2015 22:47
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء ) نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پر ویز مشرف پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی ،دوران سماعت کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کے حوالے سے نامزد مرکزی ملزم پرویز مشرف کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ کی عدم تشکیل پر برہمی کا اظہار کیا،دوسری جانب پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے ان کے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کے حوالے سے درخواست عدالت میں پیش کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت عدالت کے جج آفتاب لون نے کی، سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب خان شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیرداخلہ میر شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ کیس میں نامزد مرکزی ملزم سابق صدر پرویز مشرف ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تاہم عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کیوکیل ذیشان چیمہ کی جانب سے ان کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی اور طبی بنیادوں پرانکی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.