چنیوٹ ،پولیو مہم کا سلسلہ جاری ،

گھر گھر بچوں کو قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں بھر پور انداز سے جدوجہد میں مصروف

بدھ 14 جنوری 2015 22:54

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) پولیو مہم کا سلسلہ جاری ضلع چنیوٹ ،بھوآنہ،چناب نگر،لالیاں ،ہرسہ شیخ و دیگر علاقوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے قطرے پلانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں بھر پور انداز سے جدوجہد میں مصروف۔ ای ڈی او اور ڈی ایچ چنیوٹ کے مطابق پانچ روزہ پولیو مہم میں سینکڑوں ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں متعدد ٹیموں کو پورائیویٹ طور پر ڈیلی ویجز پر رکھا گیا ہے تاکہ ضلع چنیوٹ کو پولیو سے بالکل پاک کیا جا سکے اور اس سلسلہ میں تمام چھوٹے بڑے علاقوں میں مانیٹر نگ ٹیمیں بھی انکی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ کہیں بھی کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی نہ ہو سکے ڈی سی او چنیوٹ شوکت کھچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بچوں کو معذوری سے مکمل طور پر محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور ہمارا مقصد ملک بھر کے کروڑون بچوں کو پولیو جیسی مرض سے پاک کرنا ہے جس کے لئے ہم بھر پور جد جہد کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پولیو ٹیموں کو کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کے بھی حفاظتی انتظامات بسلسلہ پولیو مہم کئے گئے ہیں اور،DPO چنیوٹ عبدالقادرقمر کی ہدایت پر ضلع بھر میں دوران پولیو مہم سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے ملک میں پولیو پر کام کرنے والی ٹیموں اور ورکرز کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو گئیں موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سخت سکیورٹی انتظامات کر دیے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔

دوران پولیو مہم 6 انسپکٹر ، 4 سب انسپکٹر ، 4 اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، 7 حوالدار ، 297 کسنٹیبل اور 167 قومی رضاکاران سمیت کل 297 ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ اس کے علاوہ انچارج ریسکیو 15 اور انچارج QRF پولیو مہم کے دوران موثر گشت کو یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :