مجھے 3سے4سال کا قت مل گیا تو ادارے کو نقصان سے نکال کر 3سے 4گناہ منافع میں بدل دونگا،صدیق الفاروق،

ایجوکیشن ونگ کے ساتھ مل کر بچوں کیلئے دل اور کینسر کا ہسپتال بنائیں جائیں گے، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

بدھ 14 جنوری 2015 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ اگر مجھے 3سے4سال کا قت مل گیا تو ادارے کو نقصان سے نکال کر 3سے 4گناہ منافع میں بدل دونگا، ایجوکیشن ونگ کے ساتھ مل کر بچوں کیلئے دل اور کینسر کا ہسپتال بنائیں جائیں گے،50ایکٹر زمین پر بورڈ کی منظوری سے نیوی وار کالج کیلئے محکمہ کی شرائط پر دی جائیگی، جبکہ چکوا ل میں واقع کٹاس راج مند میں ہندو یاتریوں کیلئے نئے رہائشی کمروں کی تعمیر کے سلسلے میں 1کڑور روپے کی منظوری دی گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ کے 289ویں بورڈ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید بتا یا کہ میں پہلا چیئرمین ہو جس نے بلوچستان میں موجود مندر کا دورہ کیا اور وہاں پر جو بنیادی مسائل تھے انہیں حل کیا۔

(جاری ہے)

ہم وہاں کی پنچائیت کی منظوری سے ہندو سکھ کمیونٹی کیلئے بلوچستان مندر میں مزید ڈویلپمینٹ کرانا چاہتے ہیں، اجلاس میں 13آئیٹمز زیر بحث آئیں، چیئرمین نے بتایا کہ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ننکانہ صاحب کو ایک الگ زون بنایا جائیگاا ور اس شہر کی ٹاون پلانگ کیلئے کامسیٹ یونیورسٹی کو ذمہ داری دی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ راوئینڈ روڈ پر محکمہ کی زمین جس پر صوبائی حکومت قائم تھی اور اسکا معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا پنجاب حکومت اس سے دستبردار ہو گئی ہے ، اب یہ زمین 1لاکھ روپے سالانہ فی ایکٹر کے حساب سے کامسیٹ یونیورسٹی کو دی جارہی ہے انہوں نے کہ محکمہ تعلیم کے تعاون سے بچوں کے دل اور کینسر کا ہسپتال بنانے جا رہے ہیں، اس کیلئے بچوں کے دل کے سپیشلسٹ امریکن ڈاکڑ کا بھی تعاون حاصل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں بور ڈ کی اراضی پر عوام کی فلاح وبہبو د کے منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں اس حوالے سے پہلے مرحلہ میں ننکانہ صاحب میں ہوٹل ، فلایٹس، ہسپتال اور ننکانہ کو ایک الگا زون اور اسکے نئے سرے سے ٹاون پلانگ بھی کر رہے ہیں ، اسکے بعد ڈیر ہ اسماعیل خان کراچی کی عوام کیلئے بھی ایسے ہی فلاحی منصوبے شروع کر رہے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ وائس چیئرمین اور دیگر ٹیکنیکل سٹاف کی بھرتی کیلئے وفاقی سیکرٹری کو لکھ دیاگیا ہے ، وار نیوی کالج اور کامسیٹ یونیورسٹی کو زمین دینے اور دیگر فلاحی منصوبہ جات کیلئے نیسپاک کے ساتھ معاہدہ طے پایا جا چکا ہے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ کی زمین پر بننے والے وکلاء کے ہسپتال سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ، یہ آئین اور قانون سے بالا بالا کیا جا رہا ہے۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ وکلاء ہمارے ساتھ ملیں اور اس کام کو قانونی شکل دیں ، ہم پورا تعاون کریں گے۔ بورڈ میٹنگ میں کے پی کے حکومت کے مشیر سردار سورن سنگھ اور دیگر ممبران نے عمران کو انکی شادی پر مبارکباد دی اور میٹھائی تقسیم کی ۔

اجلاس میں ڈاکٹر سردار سورن سنگھ، اظہر احسان شیخ،میاں منیر احمد، محمد نواز تشنہ ، عائشہ حمید،ڈاکٹر منور چاند،سہیل رضا،پرویز جان سرویا ، راجہ نذر حسین، ملک محمد عباس، رمضان صداقت ، سیکرٹری بورڈ جنیدا حمد سمیت دیگر سرکاری و غیر سرکاری افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ آخر میں ملکی ترقی و خوشحالی ، قومی سلامتی اور قیام امن سمیت بورڈ کی خوشحالی و کامیابی کیلء بھی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :