وزارت تجارت کا سندھ میں گنے کی قیمت پر تنازع کے بعد شوگر ملز کیلئے 6.5 لاکھ ٹن چینی کی برآمدات پر چھوٹ اور سبسڈی بڑھانے کا فیصلہ ،

حتمی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی

بدھ 14 جنوری 2015 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) وزارت تجارت نے سندھ میں گنے کی قیمت پر تنازع کے بعد شوگر ملز کیلئے 6.5 لاکھ ٹن چینی کی برآمدات پر چھوٹ اور سبسڈی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، حتمی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گذشتہ ماہ شوگر ملز کے لئے182 روپے فی 40 کلوگرام گنے کی قیمت ممکن بنانے کیلئے 6.5 ارب روپے کی منظوری دی تھی تاہم شوگر ملز مالکان نے مقررہ قیمت پر گنے کی خریداری سے انکار کر دیا اور کرشنگ روک دی بعد ازاں صوبائی حکوت کی مداخلت کے بعد کرشنگ کا عمل دوبارہ شروع تو ہوگیا، لیکن ملز مالکان مقررہ قیمتوں پر ادائیگی سے انکاری ہیں جس کے بعد وزیر تجارت نے شوگر ملز کے لئے مالی امداد میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی حتمی منظوری ای سی سی کے اجلاس میں متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :