نیشنل پارٹی مظلوم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے، نیشنل پارٹی،

مخلوط حکومت نے کم عرصے میں تعلیم صحت اور ترقی خوشحالی کے تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،ایڈوکیٹ حمید بلوچ

بدھ 14 جنوری 2015 23:30

ٓاوتھل( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) نیشنل پارٹی مظلوم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے نیشنل پارٹی کی مخلوط حکومت نے کم عرصے میں تعلیم صحت اور ترقی خوشحالی کے تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ایڈوکیٹ حمید بلوچ نے ارمابیل پریس کلب اوتھل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی پسے ہوئے مظلوم عوام اور طبقات کی ترجمان نمائندہ پارٹی ہے جس نے قومی اور احتماعی شعور کو پروان چڑھانے کیلئے بڑا کام کیا ہے اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی یہ ذمہ داری نبھانی چاہیے انہوں نے کہا کہ موجودہ صدی علم اور شعور کی صدی ہے علم کے حصول شعور آگاہی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی معاشرے کو اس مہم کو آگے بڑھانے اور تعلیم یافتہ بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان بلوچ قوم اپنا اثاثہ سمجھی ہے نیشنل پارٹی کی مخلوط حکومت نے تاریخی کام کیئے ہیں تعلیم اور صحت کو ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا رہا مگر موجودہ حکومت نے ان دونوں شعبوں میں تاریخی اقدامات اٹھاکر عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :