تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے ‘ ڈی کوک

جمعرات 15 جنوری 2015 11:51

تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ..

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء)جنوبی افریقن ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک نے کہا ہے کہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ بڑا ایونٹ ہے اس میں ملک کی نمائندگی دیرینہ خواب تھا اور کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے کافی بہتر ہیں اور وہ گزشتہ دو دنوں سے پوری اسپرٹ کے ساتھ رننگ کر رہے ہیں اسلئے انہیں پورا یقین ہے کہ وہ عالمی کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ کوک گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے سینچورین ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ کرکٹ جنوبی افریقانے کوک کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے تاہم انہیں اپنی فٹنس ثابت کرنا ہو گی۔