سنی تحریک کاتوہین آمیزخاکوں کیخلاف کل یوم مذمت منانے کااعلان،

اہلسنّت کی ایک لاکھ سے زائدمساجد میں خطباتِ جمعہ کے دوران توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی جائیں گی

جمعرات 15 جنوری 2015 13:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء)سر براہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر توہین آمیز خاکوں کے خلاف آج جمعہ کوملک گیر یوم مذمت منایا جائے گا ۔اہلسنّت کی ایک لاکھ سے زائدمساجد میں خطباتِ جمعہ کے دوران توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی جائیں گی جبکہ کئی شہروں میں نماز جمعہ کے بعدمساجد کے باہرپرامن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

مرکزاہلسنّت سے جاری کردہ سُنی تحریک کے اعلامیہ میں کہا گیاکہ فرانسیسی جریدے کالاکھوں توہین آمیز خاکے شائع کرنے کا اعلان بد ترین انتہا پسندی ہے ۔ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت دنیا کو عالمی جنگ میں جھونکنے کی سازش ہے۔مغربی دنیاکاگستاخانہ خاکوں کی مذمت کرنے کی بجائے خالے چھاپنے والوں کی حمایت کرناتعصب پرمبنی ہے اوریہ متعصبانہ رویہ تہذیبوں کے ٹکراو کا سبب بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کو چا ہئے کہ مقدس شخصیات کی توہین کے خلاف فوری طورپرقانون سازی کرے وگرنہ مذہبی فسادات پوری دنیا میں پھیلنے کااندیشہ ہے ۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ آزادیٴ اظہار رائے کا مطلب کسی دوسرے کی آزادی پر ضرب لگانا ہر گز نہیں ہے ۔فرانسیسی جریدے کی جانب سے حضور نبی اکرم کی شان میں گستاخانہ کارٹون شائع کرنے سے دنیاکے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے خلاف عالمی فورمز پر آوازبلندکریں