پنجاب میں انسداد پولیو مہم مقررہ اہداف حاصل نہ کرسکی، 8لاکھ سے زائد بچے مرض سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم

جمعرات 15 جنوری 2015 14:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) پنجاب میں قومی سہ روزہ انسداد پولیو مہم مقررہ اہداف حاصل نہ کرسکی، 8لاکھ سے زائد بچے مرض سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے جبکہ 2ہزار 59والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب کے 36اضلاع میں سہ روزہ پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران 1کروڑ75لاکھ بچوں کو مرض سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا لیکن تین روز کے دوران مہم مقررہ اہداف حاصل نہ کرسکی۔ ذرائع کے مطابق 8لاکھ 4ہزار 288بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے،پولیو کی ٹیموں کو 7لاکھ 75ہزار گھر بند ملے جبکہ 2ہزار 59والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا۔ صوبے بھر میں مہم کے دوران 18ہزار ٹیموں نے فرائض سرانجام دئے۔

متعلقہ عنوان :