حق پرست عوام ایم کیوایم کے سینئر رکن محمد انور کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں، الطاف حسین

جمعرات 15 جنوری 2015 19:18

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئر رکن محمد انور کی شدید علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں الطاف حسین نے حق پرست ماوٴں ، بہنوں،بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ محمد انور کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔ واضح رہے کہ محمد انورعلالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔