چولستان کے علاقے 129/DNBمیں میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور چولستانیوں کو مفت ادویات فراہم

جمعرات 15 جنوری 2015 20:16

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) چولستان کے علاقے 129/DNBمیں میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور چولستانیوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ سید نعیم اقبال بخاری کی درخواست پر حکومت پنجاب نے موبائل ہیلتھ یونٹ نے گزشتہ روز چولستان کے علاقے چک نمبر 129/DNBمیں ڈاکٹر علی محسن ڈسٹرکٹ منیجر موبائل ہیلتھ یونٹ بہاولپور کی سربراہی میں میڈیکل کیمپ لگایا میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر مہوش گوپانگ نے سینکڑوں مردو خواتین کا میڈیکل چیک اپ کیا اور ان کو مفت ادویات فراہم کی اس موقع پر ڈاکٹر علی محسن نے یہ بتایا کہ یہ موبائل ہیلتھ یونٹ ایم ڈی چولستان کی درخواست پرپورے چولستان میں میڈیکل کیمپ لگائے گا اور مفت ادویات فراہم کرئے گا انہوں نے بتایا کہ اس میڈیکل کیمپ میں تمام مریضوں کے ایکسرے ‘ای سی جی‘الٹرا ساؤنڈ اور لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہے ۔

میڈیکل کیمپ میں لیب ٹیکنیشن کاظم رضا ‘ایکسرے ٹیکنیشن وجاہت فرید ‘میل نرس کاشف علی رضا ڈسپنسر محمد شہزاد ‘ایل ایچ وی اقراء ستار نے خدمات سر انجام دی ۔