خواتین پارلیمنٹرین کے وفدکا نوشہرہ کے جلوزئی متاثرین کیمپ کا دورہ ،متاثرہ خواتین سے ملاقات ، مسائل معلوم کئے

متاثرین میں ادویات اور کمبل تقسیم کئے گئے، پوری قوم متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے،عامرہ خان

جمعرات 15 جنوری 2015 20:17

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء)خواتین پارلیمنٹرین کے وفد نے نوشہرہ کے جلوزئی متاثرین کیمپ کا دورہ کیا۔وفد نے جلوزئی کیمپ میں مقیم قبائلی متاثرہ خواتین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل معلوم کئے۔تفصیلات کے مطابق خواتین پارلیمنٹرین کے وفد نے جلوزئی متاثرین کیمپ کا دورہ کیا۔ وفد میں ممبران قومی اسمبلی عامرہ خان، عائشہ منور،عالیہ ناز تنولی،ڈاکٹر فوزیہ پر مشتمل تھا۔

خواتین پارلیمنٹرین کے وفد نے متاثرین میں ادویات اور کمبل تقسیم کئے۔ خواتین وفد نے جلوزئی کیمپ میں قائم اسپتال اور سکول کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر کیمپ ا نچار ج فیصل خٹک نے وفد کو کیمپ میں بچوں اور خواتین کو مہیا کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ خواتین کے دکھ درد سمجھتے ہیں۔ متاثرین نے ملک وقوم کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑ کر سخت تکلیف میں خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرین ہمارے لیے ہر طرح سے قابل احترام ہے۔متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ متاثرین نے پاکستان کو بچانے کی خاطر قربانیاں دی ہے اور قبائل ہمیشہ محب وطن رہے ہیں۔

اوران کی حب الوطنی پر کسی کو شک و شبہ نہیں ۔ انھوں نے انکشاف کیا جہ بہت جلد متاثرین واپس گھروں کا جاسکیں گے اور موجودہ حکومت متاثرین کی بحالی ان کے گھروں کی تعمیر اورقبائل میں از سر نو زندگی رواں دواں رکھنے پر توجہ دے یں۔ انھوں نے کہا صوبائی اور فاقی حکومتیں سیاست سے بالا تر ہوکر متاثرین اپریشن کی مستقل بحالی اور ان کی اپنے گھروں کو واپسی سمیت ان کے مسائل خصوصی توجہ دیں۔