وزیر اعظم نواز شریف کی فرانسیسی جریدے میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت ،

آزادی اظہار کو کسی بھی طبقے کے جذبات مجروح کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے، عالمی برادری کی جانب سے اشتعال انگیز مواد کی اشاعت کی مذمت کی جانی چاہئے، بیان

جمعرات 15 جنوری 2015 20:20

ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے فرانسیسی جریدے میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار کو کسی بھی طبقے کے جذبات مجروح کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نواز شریف نے فرانسیسی جریدے میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کو کسی بھی طبقے کے جذبات مجروح کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے اشتعال انگیز مواد کی اشاعت کی مذمت کی جانی چاہئے

متعلقہ عنوان :