سعودی عرب اور پاکستان کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،
خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کیلئے نیک خواہشات کے اظہار کیلئے سعودی عرب آیا ہوں ،وزیر اعظم
جمعرات 15 جنوری 2015 21:58
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) سعودی عرب اور پاکستان نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔وزیراعظم محمد نواز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے درمیان جمعرات کو یہاں ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔ ولی عہد شہزادہ سلمان جو سعودی عرب کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع الیماما پیلس میں وزیراعظم کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی اور موجودہ علاقائی اور عالمی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کیلئے نیک خواہشات کے اظہار کیلئے سعودی عرب آئے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم کے ہمراہ معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق بھی تھے جبکہ سعودی وفد میں نائب ولی عہد دوئم نائب وزیراعظم و مشیر خادم الحرمین الشریفین شہزادہ مکرن بن عبدالعزیز، چیف آف جنرل انٹیلی جنس شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر برائے قومی گارڈ شہزادہ مہتاب بن عبداللہ بن عبدالعزیز، گورنر ریاض شہزادہ ترکی بن عبداللہ بن عبدالعزیز، وزیر مملکت کابینہ رکن اور چیف آف کراؤن پرنس کورٹ و سپیشل ایڈوائزر شہزادہ محمد بن سلیمان بن عبدالعزیز اور وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر موسید بن محمد العیبن شامل تھے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.