بارکھان میں تین روزہ پولیو مہم 19جنوری سے شرو ع ہو گی

جمعہ 16 جنوری 2015 15:45

بارکھان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) تین روزہ پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بارکھان عبدالمتین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں میجر ایف سی ندیم۔ڈی ایچ او ڈاکٹرشیرزمان کھیتران کے علاوہ تمام ضلعی آفیسران وایرایا انچارج۔ایرایا سپرواےئزروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 19جنوری تا21جنوری تک تین روزہ پولیو مہم کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر کرنا ہوگا۔

65پولیو کی ٹیموں کے انچارج اور ورکروں نے اپنے اپنے علاقوں میں گھرگھر جاکر پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ہونگے۔کوتاہی کرنے والی ٹیموں کے خلاف سختی کے ساتھ نپٹا جائے گا۔انہوں مزید کہا کہ پولیوٹیموں کی سیکورٹی کیلئے لیویز فورس اور ایف سی کے جوان الرٹ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :