روزانہ 30منٹ ورزش کی عادت اپنا کر دل کے امراض اور شوگر سے محفوظ رہ سکتے ہیں‘ حکماء

جمعہ 16 جنوری 2015 17:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) ادارہ فروغ طب یونانی پاکستان کے طبی ماہرین حکیم عبدالوحید سلیمانی، حکیم عروہ وحید سلیمانی، حکیم عماروحید سلیمانی، حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عارف رحیم، حکیم سید عمران فیاض، حکیم شوکت علی سندھو، حکیم محمد عابد قصوری اور حکیم طاہر خاں نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں لوگوں کا آرام طلب لائف سٹائل دل کی بیماریوں کا سب سے بڑا سبب ہے لہذا دل کے دورے سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ طرز زندگی اور اپنے رہن سہن کا انداز تبدیل کی جائے مرغن کھانوں کے بجائے پھل اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنایا جائے اور ہر شخص روزانہ کم از کم 30 منٹ ورزش کی عادت اپنائے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ہارٹ ڈے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امراض قلب میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ عشویش ناک ہے کیونکہ گزشتہ سال کے دوران دنیا بھر میں ایک کروڑ 73لاکھ افراد امراض قلب کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے اور اگر یہی صورت حال برقراررہی تو اگلے 15سال کے دوران دل کی بیماریوں سے مرنے والوں کی تعداد سالانہ اڑھائی کروڑ تک پہنچ جائے گی۔