بنوں میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیمو ں کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ،

جمعہ کے خطبات میں شدید رد عمل ، فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کامطالبہ

جمعہ 16 جنوری 2015 19:32

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) مختلف سیاسی و سماجی تنظیمو ں کا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ،شدید احتجاج ،جمعہ کے خطبات میں شدید رد عمل ، فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائے ،گستاخ ادارے کے گستاخ رسول کو سر عام پھانسی دی جائے ،فرانس میں بنائے جانے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک کے دیگر حصوں کی طرح بنوں میں بھی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ، جماعت اسلامی بنوں ،شباب ملی ،وائس آف سوڈنٹس سو سائٹی بنوں یو نیورسٹی کے زیر اہتمام الگ الگ جلوس نکالے گئے اوراحتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں علماء کرام اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر مفتی عظمت اللہ سعدی ، چیف وارڈن سول ڈیفنس ملک نعمت علی خان ایڈوکیٹ ،حاجی حمید اللہ شاہ ،مو لانا شمس الحق حقانی، قاری امام یوسف ، حاجی محمد آیاز خان ، زین العابدین ،جماعت اسلامی کے مولانا انعام اللہ ،مولانا عار ف ،محمد جہانگیر خان ،عبدالروف قریشی ،عزیز الرحمن قریشی ،ڈاکٹر سمیع اللہ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی نائب ناظم اور ٹاؤن شپ کے خطیب مولانااعزاز اللہ حقانی ،جے یو آئی بنوں کے رہنماء ملک نیاز علی خان میرا خیل ،وائس آف سٹوڈنٹس سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری دران درانی ،قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئر مین فرید اللہ خان ،احمد خان ،چیمبر آف کامرس کے صدر سجاد خان زرگر،پنجابی صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں جو گستاخانہ خاکے شائع کئے گئے ہیں اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کافری قوتیں یہ مت بھولیں کہ حرمت رسول پر سب مسلمان جان قربان کے لئے تیار ہیں پاکستان کے مسلمانوں اپنے دین کا جذبہ رکھتے ہیں ہم کسی صورت بھی ایسی حرکت برداشت نہیں کر سکتے یورپ کے لوگ ہم مسلمانوں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں ہم رسول پر جان قربان کرنے والے لوگ ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر فرانس کے ساتھ احتجاجاً اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرے اور فرانس کے سفیرکو واپس فرانس بھیج د یا جائے ہمیں ایسے ملک ساتھ کوئی سفاتی تعلق نہیں چاہئے جو ہمارے دلوں پر چھری پھیرے اور آئے دن ہمارے جذبات اورمذہب سے کھیلے جب تک فرانس حکومت اس گستاخ ادارے کو سزا اور گستاخ رسول کو سزا نہیں دیتی تب تک وزیر اعظم پاکستان چپ نہ بیٹھے اور اس واقعے پر شدید احتجاج کریں اس موقع پر فرانس کا پرچم نذر وٴآتش کیا گیا اور زبردست نعرہ بازی کی گئی پا کستان پیپلز پارٹی کے سابقہ صدر حاجی ظفر علی خان ، سابقہ جنرل سکریٹری تاج محمد خان ایڈوکیٹ ،موجودی جنرل سکریٹری صفدر علی شاہ، خواتین ونگ کی ڈویژنل صدر سیدہ یاسمین صفدر ،نے بھی ایک ہنگامی اجلاس کے دوران گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کی اور ان کے خلاف حکومت کی طرف سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا اور سفارتی تعلق احتجاجاً منقطع کرنے کا بھی مطالبہ کیا ْ ۔

متعلقہ عنوان :