سجاول میں وزیر صحت جام مہتاب ڈھرکی کھلی کچہری میں شہریوں نے شکایات کے ڈھیر لگادئیے

جمعہ 16 جنوری 2015 21:34

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) سجاول میں صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈھرکی کھلی کچہری میں شہریوں نے شکایات کے ڈھیر لگادئیے ،انتظامیہ کی جانب سے رات گئے اچانک پروگرام آؤٹ کرنے اور مناسب تشہیر نہ کرنے کے باوجود شہریوں کی کافی تعداد نے شہرمیں صفائی نہ ہونے ، پانی کی قلت ،اور صحت کی سہولیات فراھم نہ ہونے کی شکایات کیں، جس پر صوبائی وزیر نے جلد گائنی وارڈ اور گائنی اسپیشلسٹ کی تقرری اور ادویات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ، جبکہ ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی سجاول کے خلاف شدید الزامات پر انہوں نے خصوصی ہدایات بھی جاری کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر شہرمیں صفائی کرانے اور ترقیاتی کام کرانے کا حکم جاری کیااور شہریوں کی شکایات کے ازالے کا حکم دیا، صوبائی وزیرنے دل کے عارضے میں مبتلا بچی کا علاج کرانے کا بھی اعلان کیا، سرکاری تقریب میں ضلعی افسران کے علاوہ حکمران جماعت کے عہدیدار اور پارٹی ورکر موجود تھے۔