پشاورمیں 18جنوری کوایک روزہ انسداد پولیو مہم چلائی جائیگی،

ضلعی انتظامیہ نے دفعہ144نافذ کرکے موٹرسائیکل چلانے پرپابندی عائد کردی

جمعہ 16 جنوری 2015 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) پشاورمیں آٹھارہ جنوری کوایک روزہ انسداد پولیو مہم چلائی جائیگی ،ضلع انتظامیہ نے دفعہ144نافذ کرکے موٹرسائیکل چلانے پرپابندی عائد کردی ہے ،انسداد پولیو مہم کوکامیاب بنانے اورامن وآمان کی صورت کوبرقراررکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 18 جنوری کو دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے اعلامیئے کے مطابق پولیس کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت کاروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے پولیو کیسز میں اضافے کے باعث اس مرتبہ بڈھ بیر متنی اور شہر کے حساس نواہی علاقوں کو خصوصی اہمیت دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :