کمر کے آپریشن سے ابھی تک مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں وقت لگے گا، سابق اولمپک ، بوڈے ملر

ہفتہ 17 جنوری 2015 13:23

وینگن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء )سابق اولمپک اور ورلڈ چیمپئن بوڈے ملر نے کہا ہے کہ انہیں اپنی کمر کے آپریشن سے ابھی تک مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں وقت لگے گا اور وینگن ڈاؤن ہل ورلڈ کپ ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔37سالہ بورڈے نے نومبر میں آپریشن کرایا تھا اوروینگن ایونٹ سے قبل سوئٹزرلینڈ میں ٹریننگ کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکن سٹار آف سرکٹ،جنہوں نے سوچی میں سرمائی اولمپکس میں سپرجی کانسی کا تمغہ جیتا تھا،نے کہا کہ میں نے کہا کہ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں،میں اپنا توازن برقرار رکھ سکتا ہوں لیکن میں مکمل طور پرتیار نہیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ آیا آئندہ اختتام ہفتہ پر کٹزبیوہیل میں ڈاؤن ہل میں موجود ہوں گا۔چار مرتبہ کے سابق چیمپئن پرامید ہیں کہ وہ آنے والے 2015ء کے عالمی چیمپئن شپس میں حصہ لینے کیلئے مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے،جو ان کے اپنے ملک میں کولوراڈو میں ویل اور بیورکریک میں 15فروری سے شروع ہوگی۔